اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار۔ پاور ڈویژن کا وزیر اعظم نے کل دوپہر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
وزیر اعظم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف بڑی کارروائی کا ا علان کریں گے ۔ وزیر اعظم گرمی کی شدت میں اضافے پر بجلی صارفین کو بڑا ریلیف پیکج بھی دیں گے ۔
مزید پڑھیں :یوم تکبیرکے سلسلے میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بھی کل بند رہیں گی
بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعظم بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کی بھی منظوری دیں گے ۔
وزیر اعظم پاور ڈویژن کے اجلاس میں اہم خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم کی صدارت میں ا جلاس کل دوپہر 12بجے منعقد ہوگا۔