اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی اپنےموقف پرقائم ہیں سمجھوتہ نہیں کریں گے،سینیٹرہمایوں مہمند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )رہنماتحریک انصاف سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ عطاتارڑ کو سنجیدہ نہیں لیتاسمجھ نہیں آتا وہ کیاکہناچاہتےہیں۔ یہ حکومت آئینی نہیں چوری کےذریعےاقتدارمیں آئی۔ الیکشن میں بدترین دھاندلی کرکےمینڈیٹ کوچوری کیاگیا۔ تحریک انصاف اداروں کااحترام کرتی ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ ہم نےعدالتوں کااحترام کیا،فیصلوں سےاختلاف کیاجاسکتاہے۔

مزید پڑھیں :یوم تکبیر،اسٹیٹ بینک نے کل ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

جھوٹےمقدمات میں پی ٹی آئی کارکنان اوررہنماؤں کوجیلوں میں ڈالاگیا۔ خطرہ یہ ہے بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآگیاتومینڈیٹ واپس مل جائےگا۔ بانی پی ٹی آئی اپنےموقف پرقائم ہیں سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن نےالیکشن چوری کرکےاقتدارحاصل کیا۔ مسلم لیگ ن نےپورےملک میں17سیٹیں بھی حاصل نہیں کیں۔

مزید پڑھیں :خوشخبری،پاکستانی آم کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

رہنمان لیگ خلیل طاہرسندھو نے کہا کہ کیسزکےفیصلےعدالتوں نے ہی کرنےہیں۔ پی ٹی آئی کہتی ہےہمارےاوپرظلم کیاجارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کواپنےرویے میں بہتری لانی پڑےگی۔
سیاسی جماعتیں مذاکرات کےذریعےمعاملات کوٹھیک کرتی ہیں۔ سیاست میں ایک دوسرےکوبرداشت کرناپڑتاہے۔

متعلقہ خبریں