اہم خبریں

یوم تکبیر،اسٹیٹ بینک نے کل ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی ( اے بی این نیوز   )یوم تکبیرکے مو قع پر اسٹیٹ بینک نےکل عام تعطیل کااعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک اورتمام کمرشل بینک کل بندرہیں گے۔ سٹاک مارکیٹ انتظامیہ نے بھی بتا یا کہ سٹاک مارکیٹ بھی کل بندرہےگی۔ جبکہ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ یوم تکبیر 28 مئی کے موقع پر عدالت بند رہے گی، تمام کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے جنہیں آئندہ روز میں سنا جائیگا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
مزید پڑھیں :جے یو آئی سے اتحاد ہوا نہیں بات چیت چل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی عدالتوں میں بھی کل عام چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ صوبہ بھر کی سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعدعدالتی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کل مقدمات کی سماعت کے حوالے سے پہلے سےجاری کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

متعلقہ خبریں