اہم خبریں

28 مئی سےیکم جون کے درمیان موسم کیسا رہے گا، جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات نے 28 مئی سے 1 جون کے درمیان ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ مغربی ہوائیں 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔

مزید پڑھیں :

28 سے 29 مئی کے دوران بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ 28 مئی سے 1 جون کے درمیان اسلام آباد اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش متوقع ۔ 28 مئی سے 1 جون کے درمیان خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ 28 مئی سے 1 جون کے درمیان گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں :

28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر میں کمی متوقع۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو برقرار رہے گی ۔ بڑھتے درجہ حرارت میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں