اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کو قدرتی گیسکے 25 ہزار گھریلو میٹرز لگانے کی درخواست مسترد کردی۔
مزید پڑھیں: سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے 25 ہزار گھریلو گیس کنکشنز کی درخواست کی تھی جس کے لیے 1 ارب 28 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق وفاقی حکومت کی پابندی کے باعث 25 ہزار گھریلو کنکشن التوا کا شکار ہیں جن کی اجازت دی جائے۔ حکومتی پابندی کی وجہ سے مالی سال 2024-25 کے لیے نئے میٹروں کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (RLNG) پر 350 کمرشل گیس میٹر اور 120 صنعتی کنکشن کی اجازت دی جائے۔اوگرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کنکشن پر غور کیا جائے گا۔