اسلام آباد(نیو زڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول اور امیگریشن کے عملے نے تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث مبینہ اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل: شاہ رخ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم راؤ حبیب الرحمان پنجاب پولیس کو مطلوب ہے۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے کراچی ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ملزم کے خلاف سال 2014 میں تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے، نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جسے پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس این سی بی 24 گھنٹے پوری دنیا سے رابطے میں ہے۔ سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے لیے دنیا کی کوئی جگہ محفوظ نہیں۔