مریدکے (نیوز ڈیسک ) پیر کو مریدکے میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے تین مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔مریدکے میں جی ٹی روڈ پر صدر تھانے کے قریب واقع فیکٹری کی بھٹی میں گیس لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں: میدانی علاقوں میں مزید دو روز تک ہیٹ ویو جاری رہے گی،الرٹ جاری
زخمیوں کی شناخت زین العابدین ولد عارف، عدنان ولد مختار اور خالد پرویز ولد شاہ زمان کے نام سے ہوئی جنہیں فیکٹری انتظامیہ نے نجی وین میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔
ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں لاہور کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔















