اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریل 5 سے پندرہ سالہ بچہ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا۔ والدہ نے بتایا کہ 15سالہ محمد طحیٰ اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ ٹریل 5 گیا تھا۔ 15سالہ محمد طحیٰ گزشتہ روز صبح 7بجے اپنے دوستوں کے ساتھ گیا تھا۔
مزید پڑھیں :لاقانونیت کی نئی حدوں کو چھوا جارہا ہے،ترجمان تحریک انصاف
پولیس نے والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ہائیکنگ ٹریل 5 میں بچے کی تلاش جاری ہے مگر ابھی تک کو ئی کامیابی نہیں مل سکی۔
مزید پڑھیں :واپڈا میں انقلاب ،نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر آگئے،بلنگ بھی آن لائن