اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی۔ آسٹریلیا تین میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچی ۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا۔ آسٹریلین ٹیم کی قیادت نحیمیا موٹے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ملک بھر کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری
آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28مٸی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جاٸیگا ۔ سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی، تیسرا 30مٸی کو ہوگا آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کرینگے ۔
مزید پڑھیں دہشتگردی کے عفریت کومکمل ختم کرکے ہی دم لیں گے،شہباز شریف
چیٸرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلٸے پرامید ہے۔ والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظامات مکمل کر لٸے۔















