اہم خبریں

ملک بھر کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری

کراچی( اےبی این نیوز    )ملک بھر کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ نیشنل پولیو لیبارٹری کی تین شہروں کےسیمپلز میں وائرس کی تصدیق۔
چمن، پشین کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حیدرآبادکےعلاقہ قادر پمپنگ سٹیشن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ رواں سال حیدر آبادکے 7سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :تاجر دوست سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

حیدر آباد کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔ چمن کے علاقہ ہادی پاکٹ انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ رواں سال چمن کے دس سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ پشین کے علاقہ طروا کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق۔

مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کی 9مئی کے 8مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

ملک بھر میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں شدت آ چکی ہے۔ رواں موسم گرما کے دوران پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں