لاہور ( اے بی این نیوز )پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد نوازشریف کا ملک گیر دوروں کافیصلہ۔ قائد ن لیگ کا آئندہ ماہ دوروں کیلئے شیڈول تیار۔پہلے مرحلہ میں کراچی پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیم کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نواز شریف آزاد کشمیر۔ گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی نے پھر حکومت میں شامل ہونے کااشارہ دیدیا
ادھر دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات۔ بجٹ تجاویز پر مشاورت ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ۔ سید نوید قمر ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔
مزید پڑھیں :امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے