لاہور ( اے بی این نیوز )حکومت کے اچھے کاموں میں انہیں سپورٹ کرینگے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت ،گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی،9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
سیاسی معاملات پر ہم مذاکرات کیلئے حاضر ہیں۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔ میں پی ٹی آئی کے معاملات کا ترجمان نہیں ۔ سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے۔ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :خیرپور میں ایک ہی خاندان کے3 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے
ملک عدم استحکام کا شکار ۔ سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کما لئے۔ نقصان کسانوں کا ہوا۔بجٹ نوجوان اور کسان دوست ہونا چاہیے۔ سینیٹ سے کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے پاس ہوگا