اہم خبریں

ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جیل منتقل

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو اتوار کو سروسز ہسپتال لاہور سے ڈسچارج ہونے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹی 20 کیلئے نائب کپتان نہ رکھنے کا فیصلہ!!!!
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری آئی اور انہیں اتوار کی صبح میڈیکل بورڈ نے ان کی میڈیکل رپورٹس کی جانچ کے بعد ڈسچارج کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال میں اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین کو معدے اور پانی کی کمی کا مسئلہ تھا۔

اب ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹس میں بہتری آئی ہے اس لیے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو ڈسچارج ہونے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں