خیر پور(نیوز ڈیسک ) خیرپور میں خسرہ کے خوفناک وار سے ایک ہی خاندان کے تین بچے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میںآج بروزاتوار 26 مئی 2024 . سونے کی قیمت
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت کنب کے قریب رہنے والے دو سالہ دادن، ایک سالہ جنید اور چار سالہ بچی سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہر بھر میں تقریباً 200 بچے خسرہ میں مبتلا ہیں۔ہسپتالوں میں صفائی کے ناقص انتظامات سمیت ادویات کی شدید قلت بھی سامنے آئی۔ شہریوں نے شکایت کی کہ انتظامیہ نے وبا پر قابو پانے کے لیے تاحال کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔