کراچی(نیوزڈیسک)پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس اصلت پاکستانی بندرگاہوں پر آنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائے گا۔ بحری جنگی جہاز پر مخصوص ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ کا جہاز دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لےگا۔
مزیدپڑھیں:مکہ کے مکینوں کیلیے ایک روزہ حج پیکج کیا ہوگا؟
ان کا کہنا ہے کہ بحری جنگی جہاز بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا، یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر فرائض انجام دیتے ہیں۔