اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
مزید پڑھیں: مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری ،چینی کمپنی سے مذاکرات
طیارے کا لینڈنگ گیئر ٹیک آف کے بعد بند نہیں ہوا۔ پرواز پی اے 251 کے کپتان نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا لیکن رن وے صاف نہ ہونے کی وجہ سے طیارے نے اسلام آباد کی فضائی حدود میں دو چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت لینڈ کیا۔بعد ازاں نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ کردی گئی۔