اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو 51، خیرپور ،جیکب آباد50، روہڑی ، لاڑکانہ، سکھر ،دادو ، 49، خان پور ، رحیم یار خان، پڈعیدن ،سبی، ڈی جی خان48،شہید بینظیر آباد،بہاولنگر ، کوٹ ادو،لسبیلہ اورمٹھی 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم آج SIFC کے 10ویں اجلاس کی صدارت کریں گے
ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم با لائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تا ہم بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہاراوراسلاآباد میں تیز ہواؤں/آندھی / جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: پٹن 05 دیر (زیریں 04،اپر03) ، مالام جبہ02 ، چترال 01، پنجاب :راولپنڈی چکلالہ 03 اوراسلام آباد (ائیر پورٹ) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ (رات): اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہا۔شام کو جھکڑ اور آندھی چلنے کی وجہ سے موسم کچھ بہتر ہوگیا تھا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔