اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے چہروں کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لے رہے ہیں۔ جائے وقوعہ کی جیو فینسگ کروا لی گئی ہے۔
خواجہ سراؤں کے گُرو سے بھی پوچھ گچھ کی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :رات کی تاریکی میں ہماری مرکزی سیکرٹریٹ پر حملہ کیا گیا،عمرایوب
فوٹیج سب کے سامنے ہے اس میں چہرے بھی نمایاں ہیں۔ وہ رؤف حسن پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات سے متعلق گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تمام وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی کہا تھا آج بھی کہتا ہوں۔ “Put yourself in my shoes”
مزید پڑھیں :شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا
یہ ایک بلائنڈ کیس ہے ہر پہلو سے تحقیق کر رہے ہیں۔ کچھ وقت ضرور درکار ہے انکوائری ہر زاویے سے کر رہیں ہیں