اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہوگئی ہے۔ رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس کے پیچھے ان لوگوں کا ہاتھ ہے۔ رات کی تاریکی میں ہماری مرکزی سیکرٹریٹ پر حملہ کیا گیا۔ ہر ادارے کو اپنی حد میں رہ کرکام کرناچاہیے۔
مزید پڑھیں :عالمی عدالت انصاف کافیصلہ ماننےسےاسرائیل کاانکار
موجودہ حالات میں ملک میں سرمایہ کاری نظر نہیں آرہی۔ دنیا آپ کے اندرونی حالات کا جائزہ لینے کے بعد سرمایہ کاری کرتی ہے۔ حکومت میں موجود لوگوں کو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ سی ڈی اے کے پاس نوٹس کی کوئی رسید تو ہوگی جو ہمیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں :شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا
ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا،نشان چھین لیاگیا۔ پی ٹی آئی کوتوڑنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ انٹرپارٹی الیکشن میں کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن نے دباؤ میں آکر سب کچھ کیا۔