پشاور(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کی حکومت نےصوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پرائمری طلباء کے لیے گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔
جبکہ بالائی علاقوں میں اسکول یکم جولائی سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر منہدم کرنے کا معاملہ،مرکزی دفتر پر ٹینٹ لگا دیئے گئے
اس سے قبل پنجاب حکومت نے خطے میں گرمی کی شدید لہر کے باعث یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
KP Schools Summer Vacations 2024
Zone School Level Vacation Start Date Vacation End Date
Summer Zone Primary Schools 1st June 2024 31st August 2024
Summer Zone Middle/High & Higher Secondary Schools 15th June 2024 31st August 2024
Winter Zone All Schools 1st July 2024 31st July 2024
پنجاب میں 25 سے 31 مئی تک اسکول بند رہیں گے کیونکہ گرمی کی لہر ماہ کے آخر تک رہنے کی توقع ہے.