اسلام آباد (اے بی این نیوز )جتنی زیادہ گرمی اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال۔ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا۔دیہی علاقوں میں 6سے 8جبکہ شہری علاقوں میں 4سے 6گھنٹے لوڈشیڈنگ۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ملک میں بجلی کی پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ ہے۔
مزید پڑھیں :حج 2024: 31,057 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے
سورج نے دن میں تارے دکھا دیئے۔سندھ اور پنجاب سمیت مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ۔ نواب شاہ میں آج 51 اور سکھر میں 49 ڈگری جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔ ملتان میں پارا 47 ڈگری تک پہنچے گا۔ لاہورکے شہریوں کو 45۔ اسلام آباد والوں کو 42 اور پشاور کے باسیوں کو 44 ڈگری کی گرمی برادشت کرنا ہوگی۔
کراچی میں 38 ڈگری میں 43 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جائے گی جبکہ گلگت میں پارا 38 اور مظفر آباد میں 41 ڈگری تک جانے کا امکان ۔ گلگت بلتستان میں گرمی کے باعث گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ۔ الرٹ جاری۔ہیٹ ویو کے پیش نظر ماہرین صحت کا غیر ضروری طورپر گھروں سے نہ نکلنے اورمشروبات کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :میکسیکو میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج گرنے سے9افراد ہلاک
شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ۔کراچی کے عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ماڑی پور کے مکینوں کا کے الیکٹرک دفتر کے سامنے احتجاج۔ سڑک بند کردی۔احتجاج کے باعث ٹریفک جام ۔گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ جبکہ توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ساڑھے 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بجلی کے شعبے کے گردشی قرض میں 484 ارب روپے اضافہ ریکارڈ۔
دستاویز کے مطابق بجلی کےشعبے کا گردشی قرض بڑھ کر دو ہزار 794 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ توانائی سیکٹر کا گردشی قرض 4ہزار 8سو ارب سے بڑھ گیا۔گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پیٹرولیم اور گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2084ارب روپے ہے۔