اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے مارچ میں سوات کے شہر بشام کے قریب دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ چینی شہریوں کے خاندانوں کو تقریباً 2.5 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: آ ج23مئی بروز جمعرات 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ بیجنگ کے اپنے طے شدہ دورے سے قبل معاوضے کی ادائیگیوں میں تیزی لائیں ۔26 مارچ کو خیبرپختونخوا میں چینی انجینیرز کے قافلے پر ایک خودکش بمبار نے حملہ کیا تھا، دھماکے میں کم از کم پانچ چینی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
چینی انجینئروں کا قافلہ اسلام آباد سے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔داسو ایک بڑے ڈیم کی جگہ ہے اور اس علاقےمیں ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔