اہم خبریں

آ ج23مئی بروز جمعرات 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رواں ہفتے ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو ، جیکب آباد، دادو 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل 48، مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادواور رحیم یار خان میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد: جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم (شام /رات ) با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام /رات ) میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں