اہم خبریں

حملہ کرنےوالے تربیت یافتہ تھے،وارمیری شہ رگ پرکیاگیا، رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ ۔حملہ آوروں نےمجھے کہا ہم آپ کو2دن پہلے بھی تلاش کررہےتھے۔ حملہ کرنےوالے تربیت یافتہ تھے۔ وارمیری شہ رگ پرکیاگیا۔میں جھک گیاتیزدھارآلہ چہرےپرلگا۔ میری شہ رگ ہی نشانہ تھی مزاحمت کی توبچ گیا۔ مجھ پر4لوگوں نےحملہ کیا بمشکل اپنی جان بچائی۔

حملے کےنتیجے میں میرے چہرے پر18ٹانکےلگے۔ چہرےپرلگائےزخم توبھرجائیں گے لیکن ریاست پرلگائےگئےزخم نہیں بھریں گے۔ مجھ پرمنصوبہ بندی کرکےحملہ کیاگیا۔
دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کرنے پر ہماری لیگل ٹیم نے ایف آئی آر مسترد کی۔ میرےپاس ثبوت نہیں کہ حملہ آورکہاں سے آئے اورکون تھے؟ حملہ کس نے کیا کیوں کیا پہلے ہم نے یہ معلوم کرنا ہے۔

حکومتی کمیٹی پر بالکل اعتماد نہیں۔ تحریک انصاف چاہتی ہے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ شک کی بنیادپرکوئی بات نہیں کرناچاہتا شفاف تحقیقات ہوں تو معاملہ کاپتالگےگا۔ کوشش کرتا ہوں کہ معاملہ بہت آگے نہ بڑھا جائے۔ میں چلابھی جاتاتوہزاروں لوگ میری جگہ آجاتے۔ میں نے کسی کو کبھی گالی نہیں دی ۔میری آواز بند کرنے کیلئے سب کچھ ہورہاہے۔ بتانا چاہتا ہوں حق کی آواز تو آپ کو سننا ہوگا ۔ اے بی این نیوز کے پروگرام سواکل سے آگے میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

مزید پڑھیں :بات چیت کس سے کریں، ہمیں منانے کا سلسلہ جاری ہے، آئین کی کوئی حیثیت نہیں رہی ،مولانا فضل الرحمان

میں 100فیصد مطمئن ہوں کہ چادروالا بند خواجہ سرا نہیں تھا۔ میری آوازکوبندکرنےکی کوشش کی گئی۔ اپنی آزادی اورحقوق کی بات کرتےرہیں گے۔ میری کسی سےذاتی دشمنی نہیں ہے۔
پولیس اہلکاربغیراجازت کےہمارے دفترآئےاورتلاشی لینی شروع کردی۔ مسئلے کا حل لوگوں کو راستے سے ہٹانا نہیں ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کےنمائندوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے آج ملک کا وقار خاک میں ملادیا۔ سوچنےکی بات ہے ہمارےملک کاباہرکیاامیج گیاہوگا۔

یہ ہمارے ملک کوکس جگہ لےکرجاناچاہتےہیں۔ اس طرح کےحملوں سےمیری آوازکودبایانہیں جاسکتا۔ ہم سب نے مل کربہت غلطیاں کیں اب بھی وقت ہے یہیں رک جا ئیں۔ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کولوگ پیارکرتےہیں آپ نےہمارے خلاف ہرحربہ استعمال کیا۔ ریفرنڈم کراکےبھی آپ نےدیکھ لیا کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکے۔

چاہتےہیں ہمارے چرائےگئےمینڈیٹ کوواپس کیاجائے۔ رؤف حسن اپنے اوپرحملے سےمتعلق تفصیلات بتاتےہوئےآبدیدہ ہوگئے ۔ یہ لوگ ہمارے پاس کوئی آپشن چھوڑ نہیں رہے۔
ہم آئین وقانون کےمطابق جدوجہدکرناچاہتےہیں۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم قانون کے دائرے سے باہر کوئی قدم اٹھائیں۔ قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔رؤف حسن
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کا پیغام موصول ہوا اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہو گیا ہے،حماد اظہر

دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کرنے پر ہماری لیگل ٹیم نے ایف آئی آر مسترد کی۔ حملہ کس نے کیا کیوں کیا پہلے ہم نے یہ معلوم کرنا ہے۔ حکومتی کمیٹی پر بالکل اعتماد نہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ معاملہ بہت آگے نہ بڑھا جائے۔ میں نے کسی کو کبھی گالی نہیں دی ۔میری آواز بند کرنے کیلئے سب کچھ ہورہاہے۔
بتانا چاہتا ہوں حق کی آواز تو آپ کو سننا ہوگا ۔ میں 100فیصد مطمئن ہوں کہ چادروالا بند خواجہ سرا نہیں تھا۔ مسئلے کا حل لوگوں کو راستے سے ہٹانا نہیں ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔ پولیس نے آج ملک کا وقار خاک میں ملادیا۔ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم قانون کے دائرے سے باہر کوئی قدم اٹھائیں۔ قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ ججز مخالف بیانیہ پی ڈی ایم حکومت سے لے کر آج تک تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ن لیگ کاٹریک ریکارڈ ہےانہوں نےسپریم کورٹ پرحملہ کیا۔ ایوان میں عدلیہ مخالف تقاریرکرکےدباؤ میں لانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نےپچھلی حکومت میں بھی ججزکوتنقیدکانشانہ بنایا۔
سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ 90دن کے اندر الیکشن ہوگا۔ ہم نے اس حکم کو بھی اپنی آنکھوں کے سامنے روندتے ہوئے دیکھا ۔ سیاستدان عدلیہ کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کو جو سزا ملی وہ سیاسی تھی۔

متعلقہ خبریں