اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس ۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے درخواست دیدی۔
مزید پڑھیں :190 ملین پاونڈز ریفرنس،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پیش،فیصلہ محفوظ
بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیشی کیلئے چیف جسٹس کو تحریری درخواست بھجوا دی ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست جیل انتظامیہ کے ذریعے بھجوائی گئی۔
مزید پڑھیں :پاکستان کےمسائل کی چابی اسی شخص کےپاس ہےجواڈیالہ جیل میں قید ہے، رؤف حسن
بانی پی ٹی آئی نے درخواست پر دستخط کرکے جیل انتظامیہ کے حوالے کی۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر ہے۔















