راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ،امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کےمسائل کی چابی اسی شخص کےپاس ہےجواڈیالہ جیل میں قید ہے، رؤف حسن
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری، شعیب شاہین و دیگر پیش ہوئے۔ نیب کے مزید2 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔
ریفرنس میں مجموعی طور پر30 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 21 پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔ عدالت نے 31 مئی کو نیب کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔
ملزمان کی جانب سے سماعت معمول کے مطابق کرنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔















