اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ۔ ایف بی آر کی ہدایت پر 9 ہزار نان فائلرزکی سمیں بلاک کر دی گئیں۔
حکام ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر حکام کی گزشتہ روز موبائل کمپنیوں کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سمیں بند کرنے کے فیصلےسے کمپنیوں کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں رد و بدل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
نان فائلرزکی سمیں بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے۔
حکومت نے ہر حال میں فیصلے پر عملدرآمدکرنا ہے۔ پی ٹی اے کا موقف ہے کہ سمیں بند کرنا ہمارے اختیار میں نہیں۔
پی ٹی اے نے سمیں بند کرنے کے معاملے سے خود کو الگ کرلیا۔















