اہم خبریں

پاکستان کےمسائل کی چابی اسی شخص کےپاس ہےجواڈیالہ جیل میں قید ہے، رؤف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ پچھلے2سال میں ہماری پارٹی پرجبرکیاگیا۔ ظلم اورفسطائیت اب بھی جاری ہے۔ ملک میں اداروں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ پاکستان کے25کروڑعوام کی آوازکونہیں سناجارہا۔

ہم اس ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں اورلےکررہیں گے۔ 2پچھلے سال سے عوام پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 8فروری کوعوام نےتحریک انصاف کےحق میں اپنافیصلہ سنایا۔ ہمارےکارکنوں پرریاستی جبرکیاگیا۔پارٹی کوختم کرنےکیلئےہرطریقہ استعمال کیاگیا۔ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھین لیا گیا۔تمام ترحربوں کے باوجود عوام نے 8فروری کو ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

مزید پڑھیں :عالمی مالیاتی فنڈ کوآئندہ مالی سال پاکستان کے قرضوں میں اضافےکاخدشہ

یہ لوگ جبرکےباوجودپی ٹی آئی ورکرزکوشکست نہیں دے سکے۔ عوام نےتمام ظلم سہنےکےباوجود پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔ رؤف حسن پریس کانفرنس کےدوران آبدیدہ ہوگئے۔ مجھے4لوگوں نےپکڑادھکےاورمکےمارے۔ مجھ پرمنصوبہ بندی کےتحت حملہ کیاگیا۔

کس قانون کےتحت یہ سب کچھ کیاجارہا؟ ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے۔ ہم اس ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں اورلےکررہیں گے۔ کب تک ہمیں اپناسب کچھ ان کےسامنے سرنگوں کرناپڑےگا؟ وقت آگیا ہے قوم کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ پچھلے2سال میں کون سا ظلم ہے جوہمارےساتھ نہیں کیاگیا۔

مزید پڑھیں :لگتا ہے ملک کے منتخب نما ئندو ں کے علا وہ سب کی عزت ہے، فیصل سبز واری

سب کچھ کرنےکےباوجودآپ نےبدنامی کےسواکیاپایا؟ موت قبول کریں گے لیکن آپ کےسامنے جھکیں گےنہیں۔ انہیں اس شخص سےبات کرنی پڑےگی جواڈیالہ جیل میں قید ہے۔ پاکستان کےمسائل کی چابی اسی شخص کےپاس ہےجواڈیالہ جیل میں قید ہے۔

متعلقہ خبریں