کراچی:(نیو زڈیسک )انٹربینک میں آج (بدھ) کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 0.11 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹربینک میں ڈالر 0.11 روپے مہنگا ہو کر 278.50 کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا ایک اور اعزاز، آسٹریلیا کرکٹ بورڈ ملٹی کلچرل کے ایمیسیڈر مقرر
جبکہ گزشتہ روز کے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278.39 روپے پر تھا۔دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں دنیا بھر میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ 100 انڈیکس 200 پوائنٹس کے اضافے سے 75,417 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔