سڈنی (نیوزڈیسک) سابق کپتان اور لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا نے ملٹی کلچرل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے 54 سفیروں میں بھارت کے روی شاستری اور سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: شدید گرمی،سندھ بھر میں 1,000 سے زیادہ امدادی کیمپ قائم
آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، سکاٹ بولنڈ، خواتین کی سابق کپتان لیزا اسٹالیکر اور میل جونز بھی ایمبیسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ان سفیروں کو دو سال کی مدت کے لیے مقرر کیا۔ایمبیسیڈر پروگرام کا مقصد آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کے لیے ایک واضح راستہ فراہم کرنا ہے۔