اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی حالت دریافت کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آبادمیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
وفاقی وزیر داخلہ نے سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پر لوگوں کا علاج کیا جائے۔ سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ دیگر اداروں کے سرکاری ملازمین کو بھی کمپیوٹڈ ٹوموگرافی (CT) اسکین، میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (MRI) اور دیگر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
اپنے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلد سی ڈی اے میڈیکل کالج کے دورے کا اعلان بھی کیا۔