اہم خبریں

آ ج22مئی بروز بدھ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سندھ اور پنجاب میں 22 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 22 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: بی آئی ایس پی نے 170 جعلی ویب سائٹس کو بلاک کردیا، 37,389 سم کارڈز بھی غیر فعال
منگل کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم کشمیر اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: کشمیر: گڑھی دوپٹہ08،خیبر پختونخوا: بنوں 05، مالم جبہ میں 02ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو 49، سبی، جیکب آباد 48، لاڑکانہ، کوٹ ادو، خیرپور، دادو 47، تربت، روہڑی، رحیم یار خان، نور پور تھل، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، لسبیلہ، قصور اور بھکر میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
منگل (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ ِ

بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

متعلقہ خبریں