اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت مخالف تحریک کیلئے پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ۔ سابق سپیکر اسد قیصر کی گزشتہ ماہ مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ بانی پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی۔
اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی آف دی ریکارڈ ملاقاتیں اسلام آباد میں ہوئی۔ پی ٹی آئی اور اور اپوزیشن کے رہنمائوں کی مولانا فضل الرحمان سے آن ریکارڈ ملاقات بھی شیڈیول۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی اہداف کے تعین پر اختلافات برقرار
آئندہ تین سے چار روز میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا ۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا ایجنڈا اور ملکر تحریک چلانے پر غور ہوگا۔
حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم۔