اہم خبریں

گندم درآمد کرنے کا سکینڈل،ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)گندم درآمد کرنے کا سکینڈل،ذمے داروں کا تعین کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی،وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4افسروں کو معطل کرنے کا فیصلہ ۔ سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری ۔

مزید پڑھیں :ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد آیت اللہ آل ہاشم ایک گھنٹہ زندہ رہے، لاشیں قابل شناخت ہیں، ایرانی حکام

سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد، فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا۔

متعلقہ خبریں