اہم خبریں

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کرینگے ۔ شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ

مزید پڑھیں :الیکٹرانک کرائم ایکٹ ،رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خاجہ کام کر رہے ہیں۔ 28 اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
وزیر اعظم کا عہدے ایک آئینی عہدے ہے، ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین پاکستان ناواقف ہے۔ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جو کابینہ ڈویژن کو ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے۔

عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کیے گئے ہیں۔ ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا۔ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں :گیلانی خاندان نے انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنادیا

درخواست گزار کو یہ اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں