اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدلی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کووزیراعظم پیکج کےتحت چینی کی خریداری میں کامیابی۔ یوٹیلیٹی سٹورزنےوزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت10ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدلی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزنے141روپے20 پیسےفی کلو کےحساب سے چینی خریدی۔ کل اخراجات ملاکرکارپوریشن کوفی کلوچینی تقریباً156روپے میں پڑے گی۔

مزید پڑھیں :گیلانی خاندان نے انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنادیا

یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن چینی کاٹینڈرجاری کیا تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورزکو10ہزارمیٹرک ٹن چینی کے لئے بولی موصول ہوئی تھی۔ چینی کی خریداری کےسوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ حکام کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کے لئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورزپرعام صارفین کےلئے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں