اسلام آباد ( اے بی این نیوز)سورج کی تپش تیز۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ۔ پارہ مزید چڑھنے کا امکان۔ سندھ میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا خدشہ۔ الرٹ جاری۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آئندہ 10 دنوں کے دوران گرمی کی لہر میں شدت آنے کا امکان ۔ بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ۔ ۔جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی آنے کی پیشگو ئی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :ماضی قریب میں ہیلی کاپٹرحادثات میں کون کون سی شخصیات جان گنوا بیٹھی، جانئے
ادھر دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضا فہ ۔ لوڈشیڈنگ کا دورا نیہ بڑ ھ گیا ۔ عوام گر می سے نڈھا ل ۔ بجلی کا شاٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ طلب 22 ہزار 830 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ پیداوار 17 ہزار 650 سو میگاواٹ ہے۔ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ۔شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔