اہم خبریں

لاہور میں ایک ماہ کے دوران 44 افراد کا ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور میں ایڈز کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر کے چار بڑے ہسپتالوں میں جب 44 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے تو اس مرض کا ٹیسٹ مثبت آیا۔اعداد و شمار کے مطابق میو ہسپتال اور سر گنگا رام ہسپتال سے 13، جناح ہسپتال سے 10 اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں :ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحے قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور نااہلی ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب منشیات کے عادی افراد ایک دوسرے کی سرنج استعمال کرتے ہیں تو انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔اسی طرح انہوں نے کہا ہے کہ یہ بیماری اس وقت بھی پھیلتی ہے جب کسی اور کا بلیڈ شیو اور بال کٹوانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کو غیر محفوظ آلات سے ناک چھیدنے سے بھی خطرہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا ہے کہ خون کی ترسیل کے لیے پہلے سے استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال جان لیوا مرض کے پھیلاؤ کا ایک بڑا سبب ہے۔اسی طرح، انہوں نے وضاحت کی ہے کہ جراحی اور دانتوں کے آلات کو جراثیم سے پاک نہ کرنے کی صورت میں انفیکشن ایک شخص سے دوسرے میں بھی پھیل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں