اہم خبریں

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے میں ٹیلیفون کے کیبلز چوری ہوگئے، جس سے سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند ہوگئے۔
30 مزید پڑھیں: پاکستانی طلباء بشکیک سے پاکستان پہنچ گئے،وزیر داخلہ نے استقبال کیا
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون تھری گلی نمبر 63 سے ٹیلیفون کیبلز چوری ہوگئیں۔گلی میں موجود تمام سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند ہوگئے، متاثرہ گلی میں چیئرمن سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر اہم شخصیات کے گھر ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے رات 3 سے 4 بجے کے درمیان واردات کی گئی۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی شناخت شروع کردی۔

متعلقہ خبریں