بشکیک(نیوزڈیسک)بشکیک سے پاکستانی طلبہ کو لے کر ایک پرواز آج رات لاہور آئے گی، طالب علم غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز سے رات 11 بجے لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کا امکان ہے، غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز سے 180 مسافر پاکستان آ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک
وزیر اعظم کی ہدایت پر امیر مقام اسی پرواز سے بشکیک روانہ ہوں گے، کرغزستان سے ایک اور پرواز کل پاکستانی طلبا کو لے پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔