اہم خبریں

شہباز شریف نے ن لیگ کی صدارت اصل حقدار کو لوٹانے کیلئے استعفیٰ دیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ن لیگ کی صدارت اصل حقدار کو لوٹانے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف صدر کے انتخاب تک قائم مقام صدر ن لیگ کے فرائض انجام دیں گے، ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن کے الیکشن کمشنر رانا ثناء اللّٰہ ہوں گے۔

اجلاس میں احسن اقبال نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر کا استعفیٰ موصول ہوا ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کارروائی کرے، مسلم لیگ کے قائم مقام صدر کا تقرر کیا جائے، نئے صدر کے انتخاب کیلئے ورکنگ کمیٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

مزیدپڑھیں:بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا،نوازشریف

احسن اقبال نے قرارداد پیش کی کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی صدر کے چناؤ تک شہباز شریف کو قائم مقام صدر کے عہدے پر برقرار رکھے، مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرلی۔

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے چناؤ تک شہباز شریف قائم مقام پارٹی صدر رہیں گے، مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے جنرل کونسل کا 28 مئی کو اجلاس ہوگا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے تقرر کی بھی منظوری دی۔

مسلم لیگ ن کا الیکشن کمیشن پارٹی کےانتخابی عمل کی نگرانی کرے گا، چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللّٰہ ہوں گے، مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن اراکین میں اقبال ظفر جھگڑا، بیگم عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیئل داس کوہستانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں