صادق آباد(نیوز ڈیسک )ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ بے قابو ہوگئی، اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کا حکم
انہوں نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
