اہم خبریں

موجودہ حالات سیاستدانوں یا کسی بھی ادارے کیلئے ٹھیک نہیں،رانا ثنااللہ

لاہور ( اے بی این نیوز   )رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف منظم سازش ہورہی ہے اس بات سے اتفاق نہیں کرتا،موجودہ حالات سیاستدانوں یا کسی بھی ادارے کیلئے ٹھیک نہیں،یہ ملک میں پہلی دفعہ نہیں ہورہا ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں،پی ٹی آئی نے تو ججز کے نام لے کر مخالفت کی،ماضی کسی کا بھی اتنا اچھا نہیں ہے ،ماضی کو کوئی بدل نہیں سکتا.
مزید پڑھیں :گورنر بیان بازی کرینگے تو پی ٹی آئی کی جانب سے بھی جواب آئے گا،بیرسٹر سیف

ادھر رہنمان لیگ حنیف عباسی نے کہا کہ میں کسی مہم کاحصہ نہیں ہوں،مجھ پر15کلوہیروئن ڈالی گئی کیاکسی نےسوموٹولیا،وزیراعظم کونااہل کیاگیا،ملک کوتباہی کی طرف دکھیلاگیا،منتخب وزیراعظم کوکس نےہٹایا،ہمیں کسی نےگڈٹوسی یونہیں کہا،گڈٹوسی یووالی جگہ سےآج بھی سہولت کاری ہورہی ہے،اس کوروکناپڑےگا۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے بہت بڑا اعلان کر دیا۔۔جانئے کیا

ہمارےساتھ جوزیادتی ہوئی،پی ٹی آئی کےساتھ ایسا کچھ ہواہی نہیں،آج بھی سہولت کاری کی جارہی ہےاس کوروکناپڑےگا،ہرجگہ اچھےبرےلوگ ہوتےہیں،سب کےساتھ یکساں سلوک کریں،ہم نےہمیشہ ججزاورعدلیہ کااحترام کیا،بانی پی ٹی آئی کوگرفتارکیاجاتاہےتو وہ کہتاہےسارےپاکستان کوآگ لگادو،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکارویہ جمہوری نہیں ہے۔

مسائل بات چیت سےحل ہوں گے،لڑائی سےکسی مسئلے کاحل نہیں نکلتا،گرڈسٹیشنزپرقبضےکی بات کی جارہی ہے،گرڈسٹیشنزپرقبضہ کیاگیاتوپھر دیکھیں گے،یہ تواسلام آبادپرقبضہ کرنےکی بات کرتےتھےکیاکرلیا؟

متعلقہ خبریں