پشاور ( اے بی این نیوز )ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا رویہ پہلے دن سے ہی خیبر پختونخوا کے ساتھ مناسب نہیں ،ہمارا صوبہ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ بھی ہمارے ہاں زیادہ ہے۔
وفاقی حکومت کے لوگ خیبر پختونخوا کے عوام کو بجلی چور کہتے ہیں ۔
اس قسم کے رویے ہونگے تو کیسے آگے بڑھیں گے،پیسکو چیف کہتے ہیں کچھ بھی ہو جائے ہم لوڈشیڈنگ کرینگے،وفاق کے ذمے ہمارے صوبے کے فنڈز ہیں وہ بھی ادا نہیں کیے جا رہے،
چڑھائی کامطلب فریکل چڑھائی نہیں ہوتا، سیاسی بیانات میں لوگ جذباتی باتیں کر جاتے ہیں ۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے بہت بڑا اعلان کر دیا۔۔جانئے کیا
علی امین گنڈا پور نے 15دن کی بات کی ہے تووہ بات چیت چاہتے ہیں،کل پیسکو چیف نے ملاقات میں خود کہا 15دن کا وقت دے دیں،پیسکو چیف نے کہا کہ 15دن میں شیڈول کا اعلان کرینگے،
پیسکو چیف نے کہا کہ فنڈز وغیرہ سے متعلق معاملات بھی حل کرینگے،پیسکو چیف نے کہا 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرینگے لیکن 22گھنٹے تک ہے۔
پیسکو چیف معاملات حل نہیں کرتے تو ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں،عدالتوں کا رخ کرینگے ، احتجاج کرسکتے ہیں ،پیسکو کا کنٹرول لے سکتے ہیں،آزاد کشمیر کی صورتحال دیکھ لیں عوام ہی ظلم کے خلاف باہر نکلے ہیں،
ہم جو بھی کریں گے باقاعدہ اعلانات کے ساتھ کرینگے،صوبے کے فنڈز دبا کر الٹا ہمارے عوام کو ہی چور کہا جارہاہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت
فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنانے کا مقصد شرارت تھی ،فیصل کریم کنڈی نے آتے ساتھ ہی بیان بازی شروع کردی،فیصل کریم کنڈی نے آتے ساتھ ہی علی امین گنڈا پور پر الزامات لگانا شروع کردیے،
گورنر بیان بازی کرینگے تو پی ٹی آئی کی جانب سے بھی جواب آئے گا۔