راولپنڈی(اے بی این نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلندکیا ہے۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے بہت بڑا اعلان کر دیا۔۔جانئے کیا
آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلندکیا ہے، ہم ان کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں جامع تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت کے موقع پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مس کنڈکٹ پر جج ابو الحسنات اور جج قدرت اللہ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کا کہا ہے۔