اہم خبریں

گندم درآمد سکینڈل،انکوائری رپورٹ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،کسان پریشان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان۔ گندم درآمد سکینڈل،انکوائری رپورٹ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ۔ وفاق کی درخواست کے باوجود پنجاب نے گندم کی خریداری نہیں کی۔ پاسکو کے ذخائر میں 4لاکھ ہدف بڑھانے کی منظوری بھی ہو چکی۔ گندم سکینڈل کے باعث جی ایم اور ایم ڈی پاسکو کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

مزید پڑھیں :غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹ سنچری ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج

سکینڈل کی انکوائری رپورٹ کے مینڈیٹ میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اڑھائی ہفتے کے گزرنے کے باجود انکوائری رپورٹ پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ذرائع فوڈ سیکیورٹی کے طابق وفاق پاسکو کی جانب سے گندم کی خریداری کی مکمل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ کسان اتحاد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاحال گندم کی خریداری شروع نہیں کی۔ پنجاب میں خریداری نہ ہونے سے گندم کی قیمت 24 سو روپے فی من پر ہے ۔

متعلقہ خبریں