لاہور( اے بی این نیوز )پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ہتک عزت بل کی منظوری دےدی۔ خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں اپوزیشن ارکان کی بھی شرکت۔ کمیٹی میں حکومتی،اپوزیشن ارکان نےاتفاق رائےسےبل کی منظوری دی۔ خصوصی کمیٹی دن کےاجلاس میں کسی اپوزیشن رکن نےاختلافی نوٹ نہیں لکھا۔ ہتک عزت بل پیرکومنظوری کیلئےپنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔ادھر دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجابی کی مثال ہے’’پلے نئی دھیلہ تے کردی پھراں میلہ میلہ ‘‘۔
مزید پڑھیں :غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹ سنچری ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج
وفاق کے فنڈز پر صوبہ چلانے والے شیخ چلی ہمارے سامنے شیخیاں نہ بکھیریں۔ خیبر پختونخوا ہمیشہ سے ہی پنجاب سے گندم اور آٹا خریدتا آرہا ہے۔ بس اب فرق یہ ہے پنجاب سے گندم اور آٹا سمگلنگ کی سہولت دستیاب نہیں رہی۔ مریم نواز نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔ آپ لوگ پنجاب کے کسانوں پر کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ اپنی ضرورت کی گندم خرید رہے ہیں۔ آپ کو تو پنجاب حکومت کا شکر گزار ہونا چاہیے جو گندم خریدنے کی اجازت دی۔
مزید پڑھیں :کرک ،نشپا کنویں 10 سے پیداوارمیں اضافے کا اعلان کر دیا گیا
پنجاب سے گندم خریدنے کی اجازت نہ ہوتو کے پی میں ایک روٹی 50 روپے کی ملے۔ ہمیں معلوم ہےآپ لوگ کسانوں کے کتنے ہمدرد ہیں۔ چار سال پنجاب کے عوام نے بزدار گینگ کی شکل میں عذاب بھگتا ہے۔ آپ کو پنجاب کی بجائے خیبر پختونخوا کے غریب عوام کی فکر کرنی چاہیے۔ آپ لوگوں کو اپنے وزیراعلیٰ کی فکر کرنی چاہیے جو آج کل حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ مریم نواز کسانوں کے لئے 400 ارب روپے کا تاریخی پیکج لے کر آرہی ہے۔ علی امین گنڈاپور تو پختونوں کو 400 روپے کا ریلیف دینے کو تیار نہیں،۔ گنڈاپور سرکار پختونوں کا پیٹ فلمی ڈائیلاگز اور مولا جٹ والی بڑکیں مارنے سے بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔















