اہم خبریں

پاک افغان طورخم بارڈر تین روز کے لیے بند،وجوہات سامنے آگئیں

خیبر(نیوز ڈیسک )پاک افغان طورخم بارڈر آج (جمعہ) سے تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔طورخم بارڈر 17 سے 19 مئی تک بند رہے گا۔
مزید پڑھیں: جمعۃ المبارک 17 مئی 2024 .. پاکستان میں سونے کی قیمت 241700 سے تجاوز کرگئی
بارڈر تین دن تک پیدل آمدورفت کے لیے بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ اور امپورٹ کارگو گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ چونکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن حکام اپنا نظام نئے دفاتر میں منتقل کر رہے ہیں، اس لیے سرحد بند کر دی گئی ہے۔ پیر سے پاک افغان سرحد مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں