جمعہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہرجھکڑ/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم شام /رات زیریں خیبر پختونخوا ، مغربی/شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب ، اسلام آباد اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے سب سے کم عمر بلاگر شیرازنے اپنا آخری بلاگ شیئر کردیا
ہفتہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم خیبر پختونخوا ، شما ل مشرقی بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرآندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کےس اتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: نوکنڈی میں 02 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ، جیکب آباد 48، موہنجوداڑو، بہاولنگر ، اوکاڑہ اور سکھر میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات میں آندھی / جھکڑ چلنے کا امکان اور چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔