اہم خبریں

کسی کو بھی عمران خان کی تصویر سے ڈرنا نہیں چاہیے،شہباز کھوسہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شہباز کھوسہ نے کہا کہ کسی کو بھی عمران خان کی تصویر سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ سماعت کی براہ راست نشریات میں پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کی عوام کی دلچسپی تھی۔
بشارت راجہ نے کہا کہ سماعت کے دوران عمران خان کا مائیک بند تھا۔ نیب ریفرنس کیس!سماعت براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے
مزید پڑھیں :پاکستان کے سب سے کم عمر بلاگر محمد شیراز نے بلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا

حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ عمران خان اگر کچھ کہنا چاہتے تھے تو انہیں موقع ملنا چاہیے تھا۔ ہمیں اپنے ججز پر ٹرسٹ کرنا چاہیے۔ راجہ عامر عباس نے کہا کہ اگر عمران خان کی غیرحاضری میں کیس چلتا تویہ کارروائی قانون کے مطابق نہ ہوتی۔

متعلقہ خبریں